نادیہ حسین اور شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت

مقدمے کے مرکزی ملزم اداکارہ نادیہ کے شوہر عاطف خان پہلے ہی جیل میں ہیں


ویب ڈیسک June 11, 2025

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 2 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

عدالت نے 2 ملزموں امتیاز اور فیصل کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلےکے فوری بعد ملزم فرار ہوگئے۔ دوراں سماعت ایف اے افسران موجود نہیں تھے۔

ملزمان نے ایف آئی اے حکام کی عدم موجودگی کا ملزمان نے فائدہ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔

مقدمے کے مرکزی ملزم اداکارہ نادیہ کے شوہر عاطف خان پہلے ہی جیل میں ہیں۔

مقبول خبریں

رائے