اسرائیل کا ایرانی ٹی وی کے لائیو شو پر حملہ؛ بہادر خاتون اینکر کی ویڈیو وائرل

حملہ عین اُس وقت ہوا جب خاتون اسرائیل کے گھناؤںے جنگی جرائم کو بیان کر رہی تھیں


ویب ڈیسک June 16, 2025

اسرائیل نے تمام بین الااقوامی قوانین کو روندتے ہوئے تہران میں واقع ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے (IRIB) کی عمارت پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں براہِ راست نشریات عارضی طور پر معطل کرنا پڑیں۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون اینکر براہ راست نشریات میں اسرائیل پر تنقید کر رہی تھیں۔ اچانک دھماکا ہوا تاہم خاتون اینکر بالکل نہیں گھبرائیں اور اسٹوڈیو سے نکل گئیں۔

اس حملے کے چند منٹ تک نشریات معطل رہی لیکن پھر نشریات بحال کردی گئیں اور خاتون اینکر سے وہیں سلسلہ شروع کیا جہاں سے منقطع ہوا تھا۔

خاتون نے ایک بار پھر تازہ ترین اپ ڈیٹس دیں اور اسرائیل کے گھناؤنے جنگی جرائم کو سرکاری چینل پر آشکار کرنا جاری رکھنا۔

خاتون نیوز اینکر کے اس دلیرانہ اقدام پر انھیں سوشل میڈیا پر کافی سراہا اور فرض کی ادائیگی میں کسی بھی خطرے کا بہادری سے سامنا کرنے پر حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایران کا سرکاری ٹی وی چینل حملہ تہران کے پوش علاقے میں ہوا جہاں کئی اسپتال، سفارت خانے، پولیس ہیڈکوارٹرز اور اقوامِ متحدہ کے دفاتر بھی موجود ہیں۔

مقبول خبریں