اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا، ان کی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو دس سال کی سزا سنائی ہے اس لیے وہ اب نااہل ہوچکے ہیں۔
اسی طرح الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا، پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے بعد انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے بعد یہ تینوں نشستیں اب خالی ہوچکی ہیں اور ان نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا۔