امام الحق کی شاندار فارم جاری، یارکشائر کیلئے لگاتار دوسری سنچری

پاکستانی بیٹسمین ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں


ویب ڈیسک August 13, 2025

کراچی:

امام الحق نے لگاتار دوسری سنچری سے اپنی کاؤنٹی ٹیم یارکشائر کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

 ون ڈے کپ کے گروپ بی میں یارکشائر نے  لنکا شائر کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی،  یارکشائر نے 295 رنز کا ہدف 19 گیندیں قبل حاصل کیا،  پاکستان کے اوپنر امام الحق نے شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی۔

 امام الحق نے 124 گیندوں پر 117 رنز بنائے اور ولی لکسٹن کے ساتھ 153 رنز کی شراکت قائم کی، لکسٹن نے 63 گیندوں پر 77 رنز جوڑے، لنکا شائر نے مائیکل جونز کے 102 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 294 رنز بنائے  جبکہ جارج بالڈرسن نے 48 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی۔

امام الحق اس وقت ایونٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، وہ اب تک 331 رنز بنا چکے ہیں،  جیمز واٹن اور میتھیو ریوس نے بالترتیب 41، 41 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

مقبول خبریں