لاہور:
پھلوں کی قیمت پر تلخ کلامی جان لیوا جھگڑے میں بدل گئی، ریڑھی بان اور اس کے ساتھیوں کے تشدد سے ایک گاہک جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ رائیونڈ میں پیش آیا جہاں پھلوں کی قیمت پر بحث کے دوران ریڑھی بان اور اس کے ساتھیوں نے گاہکوں پر حملہ کر دیا۔ تشدد کے نتیجے میں واجد نامی شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی موت سر پر شدید ضرب لگنے سے واقع ہوئی۔ رائیونڈ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔