ایشیا کپ 2025: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دیدی

افغانستان نے عظمت اللہ عمرزئی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک September 09, 2025
(تصویر: گیٹی امیجز)

ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم 189 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنا سکی۔

ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان یاسم مرتضیٰ 16، اعزاز خان 6، کنچت شاہ 6، احسان خان 6، ذیشان علی 5، کلہان چلّو 4 جبکہ انشے راتھ اور نزاکت خان بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔

آیوش شکلا اور عتیق اقبال 1، 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فضل حق فاروقی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عظمت اللہ عمرزئی، نور احمد اور راشد خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عظمت اللہ عمرزئی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔

صدیق اللہ اٹل 73 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ عظمت اللہ عمر زئی نے 21 گیندوں پر 53 رنز کی دھواں دار باری کھیلی۔ محمد نبی 33، رحمان اللہ گربز 8، گلبدین نائب 5، کریم جنت 2اور  ابراہیم زدران 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان راشد خان 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے کنچت شاپ اور آیوش شکلا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ احسان خان اور عتیق اقبال نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مقبول خبریں