وزیراعظم کا کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس، ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو سیلاب میں لاپتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت کر دی


ویب ڈیسک September 10, 2025
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کے لیے صوبائی حکومت اور سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے کراچی میں متحرک امدادی کارروائیوں پر ریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز کی پذیرائی کی جبکہ انہوں نے گڈاب ندی میں شہریوں کے ڈوبنے پر اظہار افسوس کیا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں موسلادھار بارش کا سبب بنے والا مون سون کا سلسلہ بلوچستان منتقل

انہوں نے متعلقہ اداروں کو سیلاب میں لاپتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو سیلابی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے اگاہی مہم کو مزید متحرک کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری سیلاب سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں بارش سے تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ نظام مواصلات کی جلد از جلد بحالی کے لیے اقدامات لینے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: سیلابی ریلے کے باعث شاہراہ بھٹو میں کئی فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، پیپلز پارٹی وضاحتیں دینے لگی

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاق اور سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہیں۔

مقبول خبریں