جلال پور پیر والا میں انخلا آپریشن مکمل

وزیراعلیٰ کی ہدایت اور سینئر صوبائی وزیر کی نگرانی میں چوبیس گھنٹے آپریشن انجام دیا گیا


ویب ڈیسک September 11, 2025
فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور سینئر صوبائی وزیر مریم اونگزیب کی نگرانی میں جلال پور پیر والا میں انخلا آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں سیلابی صورت حال کے باعث مریم نواز نے متاثرین کے انخلا کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی نگرانی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران انخلا آپریشن مکمل کیا گیا جس پر عوام نے پنجاب حکومت اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیر منسٹر مریم اورنگ زیب نے 24 گھنٹے سےجاری آپریشن کی نگرانی کی اور اس دورا جلال پور پیر والا کے نواحی علاقے عنایت پور میں سیلاب متاثرہ علاقوں سے ابادی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ جلال پور پیر والا کے علاقے میں آخری فرد کے محفوظ مقام پر پہنچنے تک ریسکیو آپریشن بند نہیں ہوگا، کل صبح چھ بجے احتیاطاً دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کریں گے، اگر کوئی جانا چاہیے تو کشتیاں اور عملہ موجود ہوگا۔

انوہں نے کہا کہ کامیاب ریسکیو آپریشن پر کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر، ریسکیو ٹیم سول ڈیفنس اور دیگر ادارے شاباش کے مستحق ہیں۔ 

مقبول خبریں