کراچی میں ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

مقتول کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم جوکھیو کے نام سے کی گئی


منور خان September 11, 2025
فوٹو: فائل

شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل پر میمن گوٹھ تھانے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم جوکھیو کے نام سے کی گئی۔ وقوعہ کے بعد موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ وقوعہ پر پہنچے اور بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل کے شہید ہونے کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے تعزیتی بیان میں کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی سندھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت سندھ شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مقبول خبریں