سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوکر قید ہونے والے پاکستانی ماہی گیر رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے اور انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر رہائی پانے والے تمام ماہی گیروں کو ایدھی کی اسپیشل گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا اور یہ بھارتی جیلوں میں قید تھے۔