طیب اکرام کو مصر کی اولمپک کمیٹی کا اعلیٰ ترین اعزاز کالر آف آنر تفویض

کالر آف آنر اُن کو دیا جاتا ہے جنہوں نے عالمی اولمپک تحریک اور بین الاقوامی کھیلوں کیلیے غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں


اسپورٹس ڈیسک October 21, 2025

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز کالرآف آنر مل گیا۔

کالر آف آنر مصری اولمپک کمیٹی کی جانب سے دیے جانے والے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک ہے، جو اُن شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے عالمی اولمپک تحریک اور بین الاقوامی کھیلوں کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔

طیّب اکرام کو یہ اعزاز ہاکی کے فروغ کے لیے ان کی شاندار قیادت، عالمی سطح پر کھیل کی ترقی کے لیے مسلسل کوششوں اور خاص طور پر افریقا اور مصر میں ہاکی کے فروغ و ترقی کے لیے ان کی حمایت کے اعتراف میں دیا گیا۔

ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام اور مصری اولمپک کمیٹی کے صدر انجینئر ادریس نے مصر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ہاکی کے فروغ و رسائی کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

مقبول خبریں