ترکیہ طاقتور زلزلے سے لرز اٹھا، شہریوں میں شدید خوف و ہراس

اس سے قبل ترکیہ میں 2023  میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 55 ہزار  سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے


ویب ڈیسک October 28, 2025

ترکیہ کے مغربی حصے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلےکی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز  بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ گہرائی تقریبا 6 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور  ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے رپورٹس کے مطابق سندرگی میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

یاد رہے کہ اگست میں اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے جبک اس سے قبل ترکیہ میں 2023  میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 55 ہزار  سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مقبول خبریں