سپریم کورٹ کی خاتون جج کی طبیعت اچانک ناساز  ہوگئی

عدالت عظمیٰ کی خاتون جج کا کمرہ عدالت میں آنے سے قبل بلڈپریشر ہائی ہوا


جہانزیب عباسی November 13, 2025

سپریم کورٹ آف پاکستان کی خاتون جج جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع نے کہا کہ جسٹس مسرت ہلالی کا کمرہ عدالت میں آنے سے قبل بلڈپریشر ہائی ہوا، ججز کے اینٹی روم میں جسٹس مسرت ہلالی کا طبی معائنہ کیا گیا اور  ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔

جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بنچ ڈی لسٹ کر دیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں مبتلا ہوئی تھیں۔

مقبول خبریں