لاہور میں ہوا کی رفتار کم، آلودگی میں واضح کمی متوقع

 عوام تعاون کریں تاکہ حکومتی اقدامات مزید مؤثر ہوں اورہرقسم کے دھویں کی اطلاع 1373 پرکریں


ویب ڈیسک November 30, 2025

لاہور میں اس وقت دن کے 10 سے 11 بجے کے دوران ہوا کی رفتار 3 سے 7 کلومیٹر ہونے سے آلودگی میں واضح کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی سائنٹفک اسموگ مینجمنٹ اور بروقت اقدامات نے اس سال سموگ کو خطرناک سطح تک جانے سے روکا ہے۔

عوامی تعاون اورحکومتی اقدامات کے باعث ابھی تک موٹروے بند نہیں ہوٸی جبکہ بہتری اسکول اوردیگر سسٹمز شٹ ڈأٶن کے بغیرحأصل کی گٸی ہے۔

صنعتوں، بھٹوں اور کھلے جلاؤ پر زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائیاں جاری ہیں اور جرمانوں و سیلنگ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس سال حکومتی اقدامات کے باعث اسموگ کے مریضوں میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی اور کلین ایئر سسٹم سے ریئل ٹائم ڈیٹا مکمل فعال ہے۔

شہریوں کو ہدایت ہے کہ غیر ضروری سفر کم کریں، ماسک پہنیں اور خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے احتیاط لازمی ہے۔ پانی کا استعمال بڑھایا جائے، گھر کے اندر رہیں اور جلن یا تکلیف کی صورت میں فوری طبی امداد حاصل کریں۔

مقبول خبریں