لاہور میں اسلحہ کی ترسیل ناکام، اسلحہ ڈیلر گرفتار

مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انوسٹی گیشنز کے حوالے کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 20, 2025

ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرت ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ اسلحہ ڈیلر احسن مسیح کو بذریعہ ڈرون اسلحہ سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم احسن مسیح سے لاکھوں مالیت کے 05 پستول اور ڈرون برآمد کیے گئے۔ ملزم نے علاقہ غیر سے بذریعہ آن لاٸن اسلحہ منگوا کر مختلف علاقوں میں اسلحہ کی سپلائی کا اعتراف بھی کیا۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کاررواٸیاں جاری ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انوسٹی گیشنز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع اللہ اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نا جائز اسلحہ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

مقبول خبریں