ریمپ واک پر تنقید کے بعد جنت مرزا کا ردعمل سامنے آ گیا

جنت مرزا کے مطابق وہ ایک اور ذاتی وجہ کے باعث بھی پریشان تھیں


ویب ڈیسک December 21, 2025

برائیڈل کاؤچر ویک میں ریمپ واک پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے آخرکار خاموشی توڑ دی ہے۔

جنت مرزا نے اپنی وضاحتی ویڈیو میں تسلیم کیا کہ ریمپ واک ان کے لیے توقع سے کہیں زیادہ مشکل ثابت ہوئی، حالانکہ ابتدا میں انہیں لگا تھا کہ وہ اسے آسانی سے مینیج کر لیں گی۔

جنت مرزا کے مطابق شو کے دوران ان کا لباس غیر معمولی حد تک بھاری تھا، جسے سنبھالنا ان کے لیے مشکل ہو گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک اور ذاتی وجہ بھی تھی جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، تاہم اس حوالے سے انہوں نے تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شو کے دوران کئی چیزیں ریہرسل کے مطابق نہیں ہوئیں، جس کا براہِ راست اثر ان کی واک پر پڑا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

جنت مرزا نے مزید کہا کہ ریمپ پر لائٹنگ اور دیگر انتظامی معاملات بھی ویسے نہیں تھے جیسے انہیں بتایا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ کنفیوز ہو گئیں۔ تاہم ان تمام مشکلات کے باوجود ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر یہ تجربہ ان کے لیے نیا اور سیکھنے والا رہا۔

جنت مرزا کی جانب سے دی گئی اس وضاحت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ مداحوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ بعض صارفین اب بھی ریمپ واک کے معیار پر سوال اٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں