کراچی:
شہر قائد میں گارڈن کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سندھ رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مقابلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید نفری بھی طلب کی۔
ترجمان نے بتایا کہ رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کی مشترکہ کامیاب کارروائی میں گرفتار ہونے والے زخمی ملزمان کی شناخت حماد عرف چیل اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
مقابلے کے بعد زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔