بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی بھارت کے ڈومیسٹک لسٹ اے ٹورنامنٹ ’وجے ہزارے ٹرافی‘ میں دہلی کی جانب سے ایکشن میں ہیں۔
انہوں نے آج بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں سنچری بنائی جو ان کی لسٹ اے کی 58ویں سنچری ہے۔
ویرات کوہلی نے اس دوران لسٹ اے میں 16 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا اور لسٹ اے میں تیز ترین 16 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
انہوں نے یہ کارنامہ 330 اننگز میں انجام دیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 391 اننگز میں 16 ہزار رنز بنائے تھے۔
ویرات کوہلی کو پہلے ہی لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار، 11 ہزار، 12 ہزار، 13 ہزار، 14 ہزار، 15 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔