اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے رشوت لیتے ہوئے اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے کہا کہ ضلع مہمند کے دفتر اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میں رشوت طلب کرنے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں، اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ افتخار احمد کی موجودگی میں اسٹنگ/ٹریپ کاروائی کی-
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے کہا کہ اسٹنگ /ٹریپ کارروائی کے دوران سٹنیوگرافر بادشاہ گل، جونئیر کلرک رحمت سید ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
رشوت کے طور پر لیے گئےایک لاکھ روپے برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔