مشہور زمانہ فلم ’ہوم آ لون‘ کے وہ حقائق جو آپ اس سے قبل نہیں جانتے تھے

1990 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ہوم الون کے 35 برس مکمل ہوگئے لیکن اب بھی فلم بینوں کے ذہن میں تازہ ہے


ویب ڈیسک December 26, 2025
ہوم آلون 1990 میں ریلیز ہوئی اور تاحال مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے

شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جس نے ہوم آلون نہ دیکھی ہو جس کے ریلیز کو آج پورے 35 سال ہوگئے لیکن فلم کے کچھ آف دا اسکرین ایسے حقائق ہیں جسے کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

یہ ایک ایسی روایت سے ہٹ کر فلم جس کی پوری کہانی ایک بچے کے گرد گھومتی ہو اور جس کا مرکزی کردار بھی ایک بچے کو ادا کرنا ہو، ایسی فلم کو بنانا بہت بڑا رسک تھا۔

 یہ فلم 1990 میں ریلیز کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عالمی شہرت یافتہ فلم بن گئی جس کی کہانی اور کردار آج بھی فلم بینوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 

کرسمس اور ہوم الون

یہ فلم آج بھی کرسمس کی روایات کا لازمی حصہ سمجھی جاتی ہے کیوں کہ فلم کا مرکزی کردار یعنی ننھا بچہ گھر میں اکیلا رہ جاتا ہے اور اہل خانہ کرسمس تعطیلات منانے چلے جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس فلم کو برطانیہ میں اس سال کرسمس کے دن ایک بار پھر ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے جس سے نئی نسل کے ناظرین بھی اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

کہانی کا خلاصہ

فلم کی کہانی آٹھ سالہ کیون میکلسٹر کے گرد گھومتی ہے، جو کرسمس کی تعطیلات پر اپنے خاندان کے سفر کے دوران غلطی سے گھر میں اکیلا رہ جاتا ہے۔

ابتدا میں آزادی سے لطف اندوز ہونے والا کیون اس وقت مشکل میں پڑ جاتا ہے جب اس کا گھر چوروں کے نشانے پر آ جاتا ہے اور وہ اپنی ذہانت سے گھر کا دفاع کرتا ہے۔

میکالے کلکن کی شہرت

ہوم الون نے کم عمر اداکار میکالے کلکن کو راتوں رات عالمی شہرت دلائی۔ شوٹنگ کے وقت ان کی عمر صرف 10 برس تھی، جس کے باعث وہ رات گئے تک سیٹ پر موجود نہیں رہ سکتے تھے۔

ہدایتکار کا انوکھا کردار

بچوں سے متعلق قوانین کے باعث ہدایتکار کرس کولمبس نے بعض رات کے مناظر میں خود کیون کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ رات 10 بجے سے صبح تک میکالے کلکن کی جگہ اداکاری کرتے رہے۔

کیتھرین اوہارا اور ٹینس بال

کیون کی ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیتھرین اوہارا کو بھی بچوں کی عدم موجودگی میں ایک انوکھے انداز سے مناظر فلمانا پڑے۔

انھیں بچوں کی جگہ اسٹینڈ پر لگے ٹینس بال اور اسکرپٹ سپروائزر کی آواز کے ساتھ اپنے سین مکمل کرانے پڑے تھے۔

کیون کے کردار کا انتخاب

اگرچہ سیکڑوں بچوں کے آڈیشن ہوئے، مگر کرس کولمبس کے ذہن میں ابتدا سے ہی میکالے کلکن تھے۔ یہ انتخاب ہدایتکار جان ہیوز کی سفارش پر کیا گیا تھا، جو ان کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکے تھے۔

مشہور گھر کی کہانی

فلم میں دکھایا گیا مشہور گھر شکاگو کے علاقے ونیٹکا میں واقع ہے۔ شوٹنگ پانچ ماہ تک جاری رہی اور اس دوران گھر کے مالکان وہیں مقیم رہے کیونکہ معاہدے کے تحت فلمی ٹیم کو گھر میں تبدیلیوں کی اجازت حاصل تھی۔

جو پیسکی کی اداکاری

فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے والے جو پیسکی نے کردار کی سنجیدگی برقرار رکھنے کے لیے میکالے کلکن سے کم سے کم بات چیت کی۔ بعض مناظر میں انہیں واقعی چوٹیں بھی آئیں، جن میں آگ سے جلنے کا واقعہ بھی شامل تھا۔

شو ٹنگ کے دلچسپ حقائق

فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک برفباری نے مشکلات پیدا کیں، جس کے بعد مصنوعی برف کے لیے آلو کے فلیکس، برف مشینیں اور کٹی ہوئی برف استعمال کی گئی۔

متعدد مناظر شکاگو کے اسکول اور ہوائی اڈے پر فلمائے گئے، جو پیرس کے مناظر کے طور پر دکھائے گئے۔
 

مقبول خبریں