زمین پر سب سے طویل اندھیرا کب ہوگا؟

2186 میں بھی ایک بہت طویل مدتی سورج گرہن ہو گا


ویب ڈیسک December 30, 2025

زمین پر ایک صدی کے دوران سب سے طویل مکمل اندھیرا تقریبا 2 اگست 2027 کو ہو گا۔

اس دن مہینے کا چاند سورج کے سامنے پوری طرح سے آ جائے گا جس سے دن کے وقت سورج مکمل طور پر ڈھک جائے گا اور چند منٹ کے لیے مکمل اندھیرا ہو گا۔ اس دوران صرف سورج کا کرونا (corona) نظر آئے گا۔ 

مکمل اندھیرا تقریباً 6 منٹ 23 سیکنڈ تک رہے گا جو 21ویں صدی میں سب سے طویل اندھیرا ہوگا۔

یہ اندھیرا ایسے مقام پر ہوگا جہاں چاند زمین کے بہت قریب ہوگا یعنی چاند بڑا دکھائی دے گا۔ زمین سورج سے نسبتاً دور ہوگی۔ ان عوامل کی وجہ سے سورج گرہن زیادہ دیر تک رہے گا۔

دن کے وقت چند منٹ کے لیے فضا گہری شام کی طرح ہو جائے گی، درجہ حرارت گرے گا اور سورج کا روشن ہالہ ایک خوبصورت منظر پیش کرے گا۔ 

یہ غیر معمولی مکمل سورج گرہن یورپ، شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا جیسے اسپین، مراکش، الجیریا، مصر، سعودی عرب، یمن اور صومالیہ
وغیرہ۔ 

واضح رہے کہ 2186 میں بھی ایک بہت طویل مدتی سورج گرہن ہو گا۔

مقبول خبریں