ہیلتھ کیئر کا معاملہ نیشنل سیکیورٹی کا سنگین مسئلہ بن چکا ہے، مصطفیٰ کمال

ہمیں اچھا کہلوانے کا شوق چھوڑ کر اپنا فرض ادا کرنا ہو گا، وفاقی وزیر صحت


ویب ڈیسک December 30, 2025

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر کا معاملہ محض علاج تک محدود نہیں بلکہ یہ نیشنل سیکیورٹی کا سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔

اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس اینڈ ون ہیلتھ اپروچ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انسان آخری سانس تک سیکھتا ہے اور ہمیں شعبۂ صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے سمجھنا ہو گا۔

کووڈ کے دوران غیر معمولی دباؤ کے باعث امریکہ، چین اور بھارت جیسے ممالک کے ہیلتھ سسٹمز بھی ناکام ہوئے، کیونکہ ایسا بوجھ ترقی یافتہ ممالک کے اسپتال بھی برداشت نہیں کر سکتے۔

مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ اگر ہیلتھ کیئر سسٹم کو درست نہ کیا گیا تو یہ معیشت، دفاع اور مجموعی نظام کو کھا جائے گا۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہمیں اچھا کہلوانے کا شوق چھوڑ کر اپنا فرض ادا کرنا ہو گا، کیونکہ اگر تنقید نہیں ہو رہی تو اس کا مطلب ہے کہ کام نہیں ہو رہا۔

وفاقی وزیر نے پولیو اور اینٹی بائیوٹکس کے مضر اثرات سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے اور اینٹی بائیوٹکس و ہیلتھ کیئر سسٹم کے حوالے سے مؤثر مہم شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مقبول خبریں