دبئی اسلامک بینک پاکستان نے برانچوں کے توسیعی منصوبے کا آغاز کردیا

یہ توسیعی پراجیکٹ پاکستان کے پائیدار تاریخی ورثے کی دلکش تصویر اجاگر کرتی ہے


ویب ڈیسک December 30, 2025

دبئی اسلامک بینک پاکستان نے برانچوں کے توسیعی منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں ملک بھرمیں 75 نئی برانچیں کھولی جائیں گی۔

یہ 2025 کے دوران پاکستان میں بینکاری شعبے کی سب سے بڑی برانچ توسیع ہے۔ بینک نے اس پراجیکٹ کو ’’مونیومینٹل ایکسپینشن‘‘ کا نام دیا ہے جس کے تحت میڈیا کمپین بھی شروع کی گئی ہے جو پاکستان کے شاندار تاریخی ورثے کو جامع مالی خوشحالی کے وژن کے ساتھ منفرد انداز میں جوڑتی ہے۔

یہ توسیعی پراجیکٹ پاکستان کے پائیدار تاریخی ورثے کی دلکش تصویر اجاگر کرتی ہے، جوڈی آئی بی پاکستان کے اخلاقی بینکاری کی پائیدار میراث قائم کرنے کے عزم کے عین مطابق ہے۔

دبئی اسلامک بینک کے سی ای او محمد علی گل فراز نے کہا کہ جس طرح ہمارے آباؤ اجداد نے یہ یادگاریں تعمیر کیں جو صدیوں سے وقت کی کسوٹی پر پورا اترتی آرہی ہیں، اسی طرح ہم ایک مستحکم اور پائیدار مالیاتی نظام کی بنیاد رکھ رہے ہیں جو نسل در نسل پاکستانیوں کی خدمت کرے گا۔

یہ مونیومینٹل ایکسپینشن محض ایک کاروباری حکمت عملی نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل، اس کے عوام اور کراچی سے خیبر، گوادر سے گلگت تک پھیلی کمیونیٹیز کی پوشیدہ صلاحیتوں پر ہمارے اعتماد کا اعلان ہے۔

مقبول خبریں