نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کےاہم بلے باز ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے

مڈل آرڈر بیٹر آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں سنگین نوعیت کی انجری کا شکار ہوئے تھے


ویب ڈیسک December 30, 2025

بھارت کے مڈل آرڈر بیٹر شریاس ایر نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 جنوری سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے شریاس ایر کو بی سی سی آئی کی جانب سے کلیئرنس نہیں مل سکی۔ وہ بیٹنگ کے لیے تو فٹ ہیں لیکن وہ پورا وقت فیلڈنگ نہیں کر سکتے۔

رپورٹس کے مطابق انجری کے باعث مسل ماس کم ہونے کی وجہ سے ان کا تقریباً چھ کلو وزن کم ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اگر شریاس کی ریکوری پلان کے مطابق ہوئی تو وہ 3 اور 6 جنوری کو وجے ہزارے ٹرافی کے دو میچز میں ممبئی کی نمائندگی کر سکیں گے، بعد ازاں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ودودارا میں بھارتی ٹیم کے ساتھ جڑ جائیں گے۔

البتہ، بی سی سی آئی ذرائع نے بتایا کہ پیٹ کے آپریشن کے بعد شریاس ایر کی سیریز میں شمولیت کا دار و مدار 50 اوور کے گیم کے لیے ان کی جسمانی مضبوطی پر ہے۔

واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف اکتوبر میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بھارتی مڈل آرڈر کو اسپلین لیکریشن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مقبول خبریں