ڈھاکا؛ اسپیکر قومی اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات،  جے شنکر نے خود آکر مصافحہ کیا

پاک بھارت جنگ کے بعد اعلیٰ سطح پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کا پہلی بار آمنا سامنا ہوا ہے


ویب ڈیسک December 31, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ جے شنکر نے خود آکر ایاز صادق سے مصافحہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی دارالحکومت  میں اسپیکر قومی اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر  کی ملاقات سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی  وفات  کے بعد وہاں پہنچنے کے موقع پر ہوئی ہے۔

یہ اہم ملاقات سابق بنگلا دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی رہائش گاہ پر ہوئی ، جہاں بھارتی وزیر خارجہ خود چل کر اسپیکر  قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نشست پر آئے اور مصافحہ کیا ۔ سردار ایاز صادق نے بھی مسکرا کر اُن کو جواب دیا ۔ دونوں نے چند منٹ کی گفتگو کے دوران ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ اس دوران خیر مقدمی کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ کے بعد اعلیٰ سطح پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کا پہلی بار آمنا سامنا ہوا ہے۔

مقبول خبریں