روسی تیل کا معاملہ پھر گرم، ٹرمپ نے بھارت پر دوبارہ ٹیرف کی تلوار لٹکا دی

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں


ویب ڈیسک January 05, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روسی تیل کے معاملے پر امریکا سے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن نئی دہلی پر ٹیرف بڑھا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک خطاب کے دوران کہا کہ امریکا روسی تیل کے معاملے پر بھارت کے مؤقف اور اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے اس مسئلے پر تعاون نہ کیا تو تجارتی پابندیوں، خصوصاً ٹیرف میں اضافے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں اور دونوں ممالک معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا، تاہم اس دعوے پر بھارتی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مقبول خبریں