کراچی میں فٹ بال کھیلنے جانے والے نوجوانوں کو گراؤنڈ کے باہر لوٹ لیا گیا جب کہ واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق الفلاح تھانے کے علاقے صدیقی گوٹھ میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو ہیں، فٹ بال کھیلنے جانے والے نوجوان کو گراؤنڈ کے باہر لوٹ لیا گیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر اگئی، فوٹیج میں 5 سے 6 نوجوان گراؤنڈ کے باہر موجود دکھائی دیتے ہیں، ایک نوجوان گراؤنڈ کا گیٹ کھول رہا ہوتا ہے۔
ایک موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان موقع پر پہنچتے ہیں، ملزمان موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل کی چابی چھین لیتے ہیں، فرار ہوتے وقت ملزمان ہوائی فائرنگ بھی کرتے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ واقعے کے حوالے سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے، واقعے سے متعلق تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں ممکن ہے کے واقعہ پرانا ہو۔