قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ بگ بیش لیگ 15 میں ٹیم سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔
شاداب خان اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں شریک ہیں اور شروع میں متوقع تھا کہ وہ بگ بیش لیگ میں واپس آئیں گے، مگر اب انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ وہ لیگ میں واپسی نہیں کریں گے۔
اپنے پیغام میں شاداب نے سڈنی تھنڈر کے کھلاڑیوں، انتظامیہ اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں ٹیم کے ساتھ وقت گزار کر بہت خوشی ہوئی، اگرچہ اس بار ٹیم فائنل تک نہیں پہنچ سکی۔
اطلاعات کے مطابق شاداب نے اپنے T20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں پر توجہ دینے کے لیے لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بیگ بیش لیگ کے اس سیزن میں شاداب خان نے سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں اور 104 رنز بھی بنائے۔