پیپلزپارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے، راجہ پرویز اشرف

حکمران اتحاد میں مکمل یکجہتی کی فصا اور یہ یکجہتی پاکستان کے مفاد میں ہے، رہنما پی پی پی


ویب ڈیسک January 13, 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حکومت کی جانب سے اسپیشل اکنامک زون کے ترمیمی آرڈیننس کو واپس لینے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ روز صدر کی منظوری کے بغیر جاری ہونے والے آرڈیننس کے معاملے پر قومی اسمبلی سے ہمارے واک آوٹ کا نوٹس لیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واک آؤٹ کا نوٹس لینا اچھی بات اور یکجہتی کی نشانی ہے۔حکمران اتحاد میں مکمل یکجہتی کی فصا ہے، حکومتی اتحاد یکجہتی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ  پیپلزپارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر مملکت کی منظوری کے بغیر حکومت کی جانب سے آرڈیننس جاری کرنے پر واک آؤٹ کیا جس کے بعد حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے آرڈیننس کو واپس لے لیا۔

مقبول خبریں