آگ گل پلازہ میں نہیں، کراچی کے ہرشہری کے دل میں لگی ہے، فاروق ستار

گل پلازہ آتشزدگی پربحث کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی سانحہ ہے گل پلازہ کوسانحہ قراردیاجائے


ویب ڈیسک January 20, 2026

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہرشہری کے دل میں آگ لگی ہے۔

فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں گل پلازہ آتشزدگی پربحث کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی سانحہ ہے گل پلازہ کوسانحہ قراردیاجائے، ایم کیوایم اور وفاقی حکومت کراچی کےعوام کےمسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔

کراچی کو 26کروڑ گیلن پانی فراہم کرنے کے منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلی گل۔پلازہ سانحہ کے بائیس گھنٹے بعدپہنچے،جماعت اسلامی کانمائندہ بھی بیس گھنٹے بعد آیا، گورنرسندھ کامران ٹیسوری ساری رات وہاں موجود رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تیسرے درجے کی آگ تھی مگرکراچی کی انتظامیہ لاپرواہ رہی، فائرفائٹرفرقان شہید نے اپنی جان دیکر آگ بچھانے کی کوشش میں جان کی بازی ہارگیا۔

اب بھی اسی لوگ لاپتہ ہیں کراچی شہر چارکروڑآبادی کاشہرہے،صدرآصف علی زرساری نے اپنی تقریرمیں کہہ چکے، مگرکراچی کی آبادی کودوکروڑظاہرکیاجاتاہے، چارکروڑ کی آبادی کیلئے محض سو فائربریگیڈ ہیں جن میں سے پچاس خراب ہیں،  پورے شہرکیلئے محض پچیس فائربریگیڈکے اسٹیشن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارک اورباغ ختم کررہے ہیں،قومی اسمبلی کراچی کےمسائل کیلئے اقدامات اٹھائے، پچاس فیصدسے زائدتجارتی۔مراکزایسے ہیں جہاں فائربریگیڈ یاایمرجنسی کےآلات نہیں، 
چائنہ سے اینٹی فائر غبارے منگوائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہرشہری کے دل میں آگ لگی ہے، ہم چاہتے ہیں صوبائی حکومت کےساتھ تعاون کریں لیکن آپ بھی کام کریں، آئیے ملکرکراچی کو ظہران ممدانی کانیویارک بنائیں یا صادق خان کا لندن بنائیں، آئیے 140اے کواٹھائیس ویں ترمیم کاحصہ بنائیں ، اس کو سیاست کی نظرنہ کریں،یہ عوامی حقوق کامعاملہ ہے۔

 

مقبول خبریں