سابق کپتان شعیب ملک کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کیا


ویب ڈیسک January 20, 2026

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے  پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ہر لمحہ ان کے لیے یادگار تھا۔ اب وقت آگیا ہے بطور کھلاڑی اس سفر کو یہاں روک دیا جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ہر وقت حاضر رہیں گے۔

شعیب ملک پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں