نیب نے گڈو بیراج منصوبے میں بدعنوانی کیخلاف زیر التوا تحقیقات کی خبروں کی تردید کردی

ہم شفافیت کے اصولوں اور قانون کے مطابق عوام کو کسی بھی نئی پیش رفت سے آگاہ کرتے رہیں گے، نیب


ویب ڈیسک January 29, 2026

قومی احتساب بیورو (نیب) نے گڈو بیراج کی مرمت اور بحالی کے منصوبے میں مبینہ مالی بدعنوانی کیخلاف زیر التوا تحقیقات کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب سکھر نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی کہ بعض میڈیا ذرائع پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نیب سکھر نے سکھر یا گڈو بیراج کی مرمت اور بحالی کے منصوبے میں مبینہ مالی بدعنوانی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں واضح طور پر وضاحت کی جاتی ہے کہ نیب سکھر میں اس معاملے پر ایسی کوئی انکوائری یا تحقیقات زیرِ التوا نہیں ہے۔

ادارے نے کہا کہ ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جسے ہمارے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مزید ضروری کارروائی کے لیے چیف سیکریٹری سندھ کے دفتر میں قائم ’احتساب سہولت سیل‘ (AFC) کو بھیج دیا گیا ہے۔

ہم شفافیت کے اصولوں اور قانون کے مطابق عوام کو کسی بھی نئی پیش رفت سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

مقبول خبریں