پشاور کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اورخشک بالائی پہاڑی اضلاع میں شدید سرد اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بالائی و زیریں دیر بالائی، سوات، شانگلہ، ایبٹ اباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کا امکان ہے۔
کو ہستان بالائی و زیریں کولئی پلاس ،تورغر، بٹگرام، مانسہرہ اور کرم کے اضلاع میں بھی تیز ہواوُں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ صوبے کے میدانی اضلاع میں چند مقامات پر دھند چھاسکتی ہے۔
صوبے میں سب سے زیادہ پاراچنار منفی 7، مالم جبہ منفی 6، کالام منفی 5، دیر بالا ،دروش چترال منفی 3 ریکارڈ ہوا۔
چترال منفی 01، پشاور، بالا کوٹ کا درجہ حرارت 3، کاکول کا ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔