رواں سال کی پہلی قومی پولیو مہم کا آغاز کب ہوگا، تاریخ کا اعلان ہوگیا

کراچی کے کچھ علاقوں میں مشکلات پیش آتی ہیں، عائشہ رضا


ویب ڈیسک January 29, 2026

قومی انسداد پولیو مہم وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پولیو کا خاتمہ میڈیا کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی پولیو مہم کا آغاز دو فروری سے کیا جارہا ہے۔ پاکستان پولیو کے اخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے پچھلے سال 31 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس میں زیادہ تعداد کے پی کے ہیں۔

مزید برآں کراچی کے کچھ علاقوں میں مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ بلوچستان سے 14 مہینوں سے کوئی کیس نظر نہیں آیا۔

مقبول خبریں