کراچی میں فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اور ڈائریکٹر این ایچ اے جاں بحق

2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے نیپا کے قریب سرکاری نمبر پلیٹ والی ڈبل کیبن گاڑی کو نشانہ بنایا،ایس ایس پی ایسٹ


ویب ڈیسک January 18, 2015
تحقیقات کی جارہی ہے کہ آیا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا ٹارگٹ کلنگ کی کوئی واردات ہے، پولیس فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: نیپا اردو سائنس کالج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اورڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلح افراد نے گلشن اقبال ٹاؤن کے علاقے نیپا کے قریب سرکاری نمبر پلیٹ کی ڈبل کیبن گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ طلعت یوسف اور ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی سہیل بھٹی جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکو ٹیموں نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے 9 ایم ایم پستول سے سرکاری گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ آیا یہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا ٹارگٹ کلنگ کی کوئی واردات ہے۔

مقبول خبریں