ججز نظر بندی کیس میں مشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد

پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدرکو ایساکوئی عارضہ لاحق نہیں جس کی وجہ سے استثنیٰ دیاجائے۔


این این آئی May 09, 2015
پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدرکو ایساکوئی عارضہ لاحق نہیں جس کی وجہ سے استثنیٰ دیاجائے۔ فوٹو: فائل

اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست مستردکر تے ہوئے 22مئی کوہر صورت پیش ہونے کاحکم دیاہے۔ جمعے کوخصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل صفائی ملک طاہرنے پرویزمشرف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پردلائل دیتے ہوئے کہاکہ ان کے مؤکل بیماری اورسیکیورٹی وجوہ کی بناپر حاضرنہیں ہوسکتے، استثنیٰ منظورکیا جائے۔ پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدرکو ایساکوئی عارضہ لاحق نہیں جس کی وجہ سے استثنیٰ دیاجائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرحاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے پرویزمشرف کی حاضری سے ایک دن کے لیے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اورسماعت ملتوی کردی۔

مقبول خبریں