گوگل نے مکمل خودکار ڈرائیونگ والی گاڑیاں متعارف کرا دیں

2نشستوں والی گاڑی مکمل طور پر خودکار ڈرائیونگ کے مقصد کے لیے تیار کی گئی ہے جس میں انسانی مداخلت کا امکان نہیں


ویب ڈیسک May 17, 2015
س گاڑی میں ایئر بیگ اور دیگر حفاظتی فیچرز بھی موجود نہیں فوٹو : فائل

گوگل نے مکمل طور پر خودکار ڈرائیونگ کرنے والی چھوٹی گاڑیاں متعارف کرا دی ہیں جو آئندہ چند ماہ میں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔

غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے تیار کی جانے والی 2 نشستوں والی یہ چھوٹی گاڑی مکمل طور پر خودکار ہے، جس میں انسانی مداخلت کا امکان نہیں، گزشتہ برس گوگل نے اعلان کیا تھا کہ اس کی تیار کردہ گاڑی میں اسٹیرنگ وہیل اور پیڈل نہیں ہوں گے تاہم گاڑی میں اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈل موجود ہیں۔ اس گاڑی میں ایئر بیگ اور دیگر حفاظتی فیچرز بھی موجود نہیں لہذا اسے40 کلو میٹرفی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پر نہیں دوڑایا جاسکتا۔ اب تک 25 گاڑیاں تیارکی گئی ہیں جنہیں رواں برس آزمائشی طور پر کیلیفورنیا کی سڑکوں پر چلایا جائے گا۔

مقبول خبریں