پہلے ٹی 20 میچ میں پی سی بی اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 پولیس افسر معطل

دونوں اہلکاروں نےپولیس کے اعلیٰ افسر کے بیٹے کو بغیر ٹکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہ دینے پر پی سی بی ملازم پر تشدد کیا تھا


ویب ڈیسک May 24, 2015
لاہور پولیس نے پی سی بی ملازم پر تشدد کے واقعے سے لاعلمی کا ظہار کیا ہے فوٹو: فائل

پاکستان اور زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پی سی بی کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 2 پولیس افسروں کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ايڈيشنل آئی جی اسپيشل برانچ لاہورڈاكٹرعارف مشتاق نے اسپیشل برانچ میں تعینات انسپکٹر فیاض اور ایس ایس پی لاہور ریجن کے پی ایس او محمد یونس کو معطل کردیا ہے، دونوں اہلکاروں نے پولیس کے اعلیٰ افسر کے بیٹے کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹی 20 میچ بغیر ٹکٹ دیکھنے کی اجازت نہ دینے پر پی سی بی کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے اس قسم کے کسی بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اہلکاروں کی معطلی کو محکمہ جاتی معاملہ قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے