استعفوں پر تحریک انصاف اور ایم کیوایم کا معاملہ مختلف ہے اسپیکر قومی اسمبلی

آئین کی رو سے ایم کیو ایم کے ارکان سے انفرادی طور پر تصدیق کی، سردار ایاز صادق


ویب ڈیسک August 12, 2015
تحریک انصاف کے ارکان استعفوں کی تصدیق ہی نہیں کر رہے تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی فوٹو: پی پی آئی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ استعفوں پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ مختلف ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کا معاملہ ایم کیوایم سے مختلف تھا، تحریک انصاف کے ارکان استعفوں کی تصدیق ہی نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے آئین کی رو سے ایم کیو ایم کے ارکان سے انفرادی طور پر تصدیق کی، ایم کیوایم کے ارکان نے واضح کیا استعفے کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں۔ انہوں نے استعفوں کی تصدیق کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے کئی ماہ بعد بھی منظور نہیں ہوئے تھے لیکن ایم کیو ایم کے ارکان کے استفعے چند منٹوں میں ہی منظور کرلئے گئے۔

مقبول خبریں