دپیکا لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ فلم’’روبورٹ‘‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گی

رجنی کانت اور اداکارہ ایشوریا رائے نے 2010 میں فلم’’روبورٹ‘‘ میں مرکزی کردارادا کیا تھا


ویب ڈیسک August 31, 2015
فلم’’روبورٹ‘‘ کو مختلف زبانوں میں ڈب کر کے نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈو کون لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ تامل سائنس فکشن فلم''روبورٹ'' کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گی۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن نے 2010 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم''روبورٹ'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا اور فلم نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے ریکارڈ بزنس کیا تاہم اب ڈائریکٹر شنکر نے فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ''ربورٹ'' کے سیکوئل میں رجنی کانت کے ساتھ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ سائنس فکشن فلم کی شوٹنگ کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلم''روبورٹ'' کو مختلف زبانوں میں ڈب کر کے نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں