ایٹمی اثاثوں کی حفاظت مقدس ذمہ داری ہے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس فار نیوکلیئر سیکیورٹی کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 13, 2015
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس فار نیوکلیئر سیکیورٹی کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر، فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس فار نیوکلیئر سیکیورٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستان سینٹرآف ایکسی لنس فار نیوکلیئر سیکیورٹی کا دورہ کرنے پہنچے جہاں لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے ان کا استقبال کیا جب کہ دورے میں پاک فوج کے سربراہ نے نے جدید ترین سہولیات اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ایس پی ڈی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اوران کے عزم کو سراہا جب کہ انہوں نے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اس نے نیوکلیئرسیکیورٹی کومزیدمستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے جب کہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت مقدس ذمہ داری ہے۔

مقبول خبریں