15 ارب روپے مالیت کا رواں صدی کا سب سے بڑا ہیرا دریافت

افریقی ملک بوٹسوانا کی اسی کان سے 2 سفید ہیرے بھی دریافت ہوئے ہیں جو 813 اور 337 قیراط وزن کے ہیں


ویب ڈیسک November 23, 2015
ایک ہزاز 111 قیراط کے اس ہیرے کی قیمت کم ازکم 15 کروڑ ڈالر، ڈائمند کمپنی فووٹو: بشکریہ لیوکارا ڈائمنڈ کمپنی

ISLAMABAD: حال ہی میں ایک ہیرا دریافت ہوا ہے جسے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا قرار دیا جارہا ہے ۔ ایک ہزاز 111 قیراط کے اس ہیرے کی قیمت کم ازکم 15 کروڑ ڈالر (پاکستانی 15 ارب روپے) ہے۔

لیوکارا ڈائمنڈ کمپنی نے اس ہیرے کو افریقی ملک بوٹسوانا کی ایک کان سے دریافت کیا ہے جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کے شیئر غیرمعمولی طور پر 32 فیصد تک بڑھ گئےہیں۔ کمپنی نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک صدی کے دوران دریافت ہونے والا یہ سب سے بڑا ہیرا ہے جو ایک ہزار قیراط سے بڑا ہے اور اس سے ظاہر ہے کہ بہت بڑے ہیرے اب بھی دریافت ہوسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق ہیرے کی قیمت کا تعین کرنا ابھی بہت مشکل ہے لیکن اس کی مالیت 15 کروڑ ڈالر ( پاکستانی 15 ارب روپے) کے برابر ہوسکتی ہےتاہم اس کی خریداری میں کئی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

بوٹسوانا کی اسی کان سے 2 سفید ہیرے بھی دریافت ہوئے ہیں جو 813 اور 337 قیراط وزن کے ہیں۔ لیکن کمپنی ان تینوں کو ایک ساتھ فروخت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ 1905 میں جنوبی افریقا سے دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 'کلینن ڈائمنڈ' دریافت ہوا تھا جو 3 ہزار 106 قیراط کا ہے ۔

مقبول خبریں