پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے کرکٹ کوکوئی نقصان نہیں ہوگا سنیل گواسکر

اگر یہ سیریزہوبھی گئی تو اس میں شاید ٹاپ کلاس کرکٹ نہ ہو، سابق بھارتی کپتان


Sports Desk December 05, 2015
اگر یہ سیریزہوبھی گئی تو اس میں شاید ٹاپ کلاس کرکٹ نہ ہو، سابق بھارتی کپتان۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

PRAGUE: سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اگر کرکٹ سیریر نہیں ہوئی تو اس سے دنیائے کرکٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے ایشز کی طرح نہیں ہیں، دونوں ملکوں نے 2012 سے کوئی باہمی سیریز نہیں کھیلی اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان اکا دکا میچز ہی ہوئے لہذا میرے خیال میں ان کی باہمی سیریز نہ ہونے سے ورلڈ کرکٹ متاثر نہیں ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سیریزہوبھی گئی تو اس میں شاید ٹاپ کلاس کرکٹ نہ ہو، میں پلیئرز کی قدرکم نہیں کررہا مگر میرے خیال سے اس میں جوش وخروش شاید پہلے جیسا نہیں ہوگا۔

مقبول خبریں