مردان کے علاقے ضامن آباد میں گھریلو تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

مقتولین میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے جب کہ قتل گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،پولیس


ویب ڈیسک January 13, 2016
مقتولین میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے جب کہ قتل گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،پولیس فوٹو: فائل

ضامن آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر3 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے علاقے ضامن آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 4 افراد کو قتل کردیا جس میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ جب کہ ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ قتل گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

مقبول خبریں