ویرات کوہلی نے وسیم اکرم کے سامنے کیا گیا دعویٰ آدھا سچ ثابت کردکھایا

کوہلی نے تیسرے ون ڈے میں 117 رنز بناکر آدھا دعویٰ پورا کردیا


Sports Desk January 19, 2016
کوہلی نے تیسرے ون ڈے میں 117 رنز بناکر آدھا دعویٰ پورا کردیا:فوٹو : فائل

بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے وسیم اکرم کے سامنے کیا گیا دعویٰ آدھا سچ ثابت کر دکھایا۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں وہ 91 رنز پر باؤنڈری پر کیچ ہوئے۔

تیسرے ون ڈے کے دوران کمنٹری باکس میں موجود وسیم اکرم نے کہا کہ پہلے میچ کے بعد میں نے ویرات سے کہا کہ 'افسوس آپ سنچری مکمل نہیں کرپائے' جس پر انھوں نے کہا کہ ' وسیم بھائی میں اس سیریز میں 2 سنچریاں بناؤں گا'۔ کوہلی نے تیسرے ون ڈے میں 117 رنز بناکر آدھا دعویٰ پورا کردیا جبکہ ابھی دو میچز باقی ہیں۔

مقبول خبریں