ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹ کا ’’جعلی چور‘‘ ڈھونڈ نکالا

بیٹ چوری نہیں کیا بلکہ صرف اس کی تصویر لی تھی، جعلی چور


Sports Desk January 21, 2016
بیٹ چوری نہیں کیا بلکہ صرف اس کی تصویر لی تھی، جعلی چور۔ فوٹو: فائل

QUETTA: آسٹریلوی اوپنرڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹ کا ''جعلی چور'' ڈھونڈ نکالا مگر حاصل کچھ بھی نہیں ہوا۔

وارنر نے بدھ کو ٹویٹر پر ایک شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا وہ بیٹ آن لائن فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے جو بیگ سے غائب ہوا تھا۔ انھوں نے اپنے فالوورز سے مذکورہ شخص کو ڈھونڈ نکالنے کی درخواست کردی، اس ٹویٹ کو دو گھنٹوں میں200 سے بھی زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا۔

آخر کار مذکورہ شخص سامنے آگیا، جس پر وارنر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اس شخص نے مذاق کے طور پر یہ سب کیا تھا، اس نے بیٹ چوری نہیں کیا بلکہ صرف اس کی تصویر لی تھی۔

مقبول خبریں