کنگ خان کا اپنا جہازنہ خریدنے پرمایوسی کا اظہار

امید ہے کہ ایک دن اتنے پیسے کما لوں گا جس سے جہاز خرید سکوں، بالی ووڈ اسٹار


ویب ڈیسک February 04, 2016
امید ہے کہ ایک دن اتنے پیسے کما لوں گا جس سے جہاز خرید سکوں، بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا کہ اپنا جہاز خریدنے کا بہت شوق ہے لیکن جہاز خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا شمار بھارتی فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے یہی نہیں انڈسٹری کے امیر ترین فنکاروں کی فہرست میں بھی کنگ خان کا نام سر فہرست ہے جب کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی بنا رکھا ہے جس کے بینر تلے کئی بلاک بسٹر فلمیں بنتی ہیں تاہم اس سب کے باوجود کنگ خان اپنے لیے جہاز نہ خریدنے پر مایوسی کا شکار ہیں۔

شاہ رخ خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہیں اپنا جہاز خریدنے کا بہت شوق ہے لیکن جہاز خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں کیوں کہ وہ اپنی ساری کمائی فلموں پر لگا دیتے ہوں جب کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن اتنے پیسے کمالیں گے جس سے جہاز خرید سکیں گے۔

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلموں''فین'' اور ''رئیس'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال ہی ریلیز کی جائیں گی۔

مقبول خبریں