واٹسن نے بھارت سے میچ کو آسٹریلوی ٹیم کیلیے سب سے بڑا چیلنج قراردیدیا

بھارت کے ساتھ اس کے ملک میں ہزاروں تماشائیوں کے سامنے کھیلنا آسان نہیں ہوتا، شین واٹسن


Sports Desk March 27, 2016
بھارتی ٹیم کو اس کے گراؤنڈ پر زیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو یہ ایک انتہائی غیرمعمولی بات ہوتی ہے، شین واٹسن۔ فوٹو: فائل

آل راؤنڈر شین واٹسن نے بھارت کے خلاف اہم ترین مقابلے کو اپنی ٹیم کیلیے سب سے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ اس کے ملک میں ہزاروں تماشائیوں کے سامنے کھیلنا آسان نہیں ہوتا، اگر آپ کسی بھی فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کو اس کے گراؤنڈ پر زیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو یہ ایک انتہائی غیرمعمولی بات ہوتی ہے، ہم یہ کارنامہ سرانجام دینے کیلیے پُراعتماد ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی، دونوں میں سے جو ٹیم بھی جیتے گی وہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی۔

مقبول خبریں