ویسٹ انڈیز کی ناکامی کے باوجود کرس گیل کا افغان ٹیم کے ساتھ جشن

افغانستان کی ٹیم کو اس وقت حیرت کا خوشگوار جھٹکا لگا جب کرس گیل نے انھیں جوائن کیا


Sports Desk March 28, 2016
افغانستان کی ٹیم کو اس وقت حیرت کا خوشگوار جھٹکا لگا جب کرس گیل نے انھیں جوائن کیا. فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار بیٹسمین کرس گیل نے اپنی ٹیم کو شکست دینے والی افغان سائیڈ کے ساتھ جشن منایا۔

چھ رنز کی شاندار کامیابی پر خوشیاں منانے والی افغانستان کی ٹیم کو اس وقت حیرت کا خوشگوار جھٹکا لگا جب کرس گیل نے انھیں جوائن کیا، اس موقع پر سب کھلاڑی ان کے گرد جمع ہوگئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ یاد رہے کہ گیل کو اس میچ میں آرام دیا گیا تھا، یہ فیصلہ کیریبیئن سائیڈ کو بہت مہنگا پڑا۔

مقبول خبریں