سیمی فائنلز میں امپائرنگ علیم ڈار کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی

3 اپریل کو شیڈول فائنل کیلیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔


Sports Desk March 30, 2016
3 اپریل کو شیڈول فائنل کیلیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے سیمی فائنلز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا، پاکستان کے علیم ڈار کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔

بدھ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں فیلڈ امپائرز کمار دھرما سینا اور روڈ ٹکر ہوں گے، بروس آکسنفورڈ تھرڈ اور جوئیل ولسن فورتھ امپائر کی ذمہ داری ادا کریں گے، ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

جمعرات کو ممبئی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فیلڈ آفیشلز رچرڈ کیٹل برو اور ای ین گولڈ ہوں گے، ٹی وی امپائر کا فریضہ ماریس ایراسمس انجام دیں گے جبکہ میچ ریفری کی ذمہ داری کرس براڈ نبھائیں گے۔ 3 اپریل کو شیڈول فائنل کیلیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

مقبول خبریں